آتش كا تعارف

آتش كا تعارف

نام: ڈاکٹر رمیش پرشاد گرگ

تخلص: آتش

تاریخ ولادت: 23 جولائی 1943

جائےولادت: بنارس، اترپردیش، بھارت

ڈاکٹر رمیش پرساد گرگ آتش کے والد جناب منی لال گرگ کئی زبانوں کے ساتھ اردو میں بھی ید طولی رکھتے تھے۔ اسی لیے جناب آتش کو اردو کی چاشنی ایام طفولیت ہی سے اپنی گرفت میں لینے لگی تھی۔

جب جناب آتش کو اردو کا خمار شروع ہوا تو آپ نے اپنے دور کے مشہور اردو شاعر جناب سلیمان آصف صاحب کی شاگردی اختیار کرکے اصلاح لینی شروع کردی۔

آتش کے کلام و مضامین مختلف اخبارات اور رسائل کی زینت بنتے رہے ہیں اور آپ کا غزلی مجموعہ بنام "داغ داغ” 1981 میں شائع ہوا.

جناب آتش نے بڑی تعداد میں حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں تحریر فرمائی ہیں۔ جن کو پڑھنے سے محسوس ہوتا ہے کہ موصوف کے قلب پر حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں سے بالخصوص مساوات، اخوت، صلح پسندی، رنگ و نسل کی تفریق کا خاتمہ اور حق گوئی کا بڑا گہرا اثر ہوا ہے۔

جناب آتش خود بھی فرماتے ہیں: "میری نعتیں میرے دل کی ترجمان ہیں"۔ اور اس پر واضح دلیل آپ کا نعتیہ مجموعہ "گلہائے عقیدتہے۔

نمونہ کلام:

الفت سرکار بطحا چاہیے

اب سوا اس کے ہمیں کیا چاہیے

مال و زر لے کر کروں گا کیا بھلا

آپ کی سرکار کرپا چاہیے

عیش دنیا سے رہوں کیوں کر نہ دور

مجھ کو عقبی میرے شاہا چاہیے

آپ کی الفت سند جنت کی ہے

یہ سند شاہ مدینہ چاہیے

حوض کوثر پر پہنچنے کے لیے

آپ سے مضبوط رشتہ چاہیے

حشر میں دیدار ہو سرکار کا

بس یہی رکھنی تمنا چاہیے

آتش دوزخ سے آتش کو بچا

زندگی سکھ سے گزرنا چاہیے

*************

مدینے کی گلی کا دل نشیں معلوم ہوتی ہے

ہر اک شے اس کی دنیا سے حسیں معلوم ہوتی ہے

جہاں آرام فرما ہیں ہمارے سرور عالم

حقیقت میں ہمیں جنت وہیں معلوم ہوتی ہے

فرشتے سر جھکاتے ہیں ادب سے اس جگہ آکر

یہاں کی خاک رحمت آفریں معلوم ہوتی ہے

مزار سرور کونین کی رفعت کا کیا کہنا

جبین عرش اعظم خم یہی معلوم ہوتی ہے

شرف حاصل ہو آتش کو غلامی کا شہ بطحا

شہنشاہی سے بھی یہ دل نشیں معلوم ہوتی ہے

*************

ہے اک نمونہ رحمت عالم کی زندگی

اللہ کے حبیب مکرم کی زندگی

چلنے لگے نبی کی بتائی جو راہ پر

جنت نشاں بنے گی گل عالم کی زندگی

کہتے تھے آپ جو وہی کرتے تھے خود سدا

اک درس ہے رسول معظم کی زندگی

پیغام ایکتا کا دیا آپ نے ہمیں

الفت سکھاتی ہے شہ عالم کی زندگی

آتش ہمارے واسطے راہ نجات ہے

سرکار دوجہاں شہ عالم کی زندگی

آتش كا تعارف


بحر موجی كا تعارف

امن لکھنوی كا تعارف

شاکر بریلوی كا تعارف

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں