خزاں میں ہے گھرا یہ تیرا گلشن بابری مسجد
بہار آےگی تجھ میں پھر یقیناً بابری مسجد
تری عظمت تری رفعت تجھے پھر سے دلائیں گے
نہ چھوڑیں گے کبھی ہم تیرا دامن بابری مسجد
اذاں پھر پہلے جیسے گونجے گی تیرے مناروں سے
کریں’گے پھر تجھے آباد و روشن بابری مسجد
کیا جن شرپسندوں نے تجھے مسمار ناحق سے
بنیں گے جلد وہ دوزخ کا ایندھن بابری مسجد
جنہوں نے بھی تری بے حرمتی کی ،یوں تجھے ڈھایا
کہ جل کر راکھ ہو جاییں وہ دشمن بابری مسجد
گلا انصاف کا منصف نے گھوٹا صاف ظاہر ہے
انہیں رشوت کا لے ڈوبے گا خود دھن بابری مسجد
خداے پاک سے ہر دم دعا سلمان کی ہے یہ
کہ پھر آباد ہویہ تیرا آنگن بابری مسجد
(خزاں میں ہے گھرا یہ تیرا گلشن بابری مسجد)
(بہار آےگی تجھ میں پھر یقیناً بابری مسجد)
از :فقیر محمد سلمان رضا سلمان، ہردولی ضلع باندہ یوپی