اللہ عطا کردے عنایات کا موسم
بندوں کے لیے بھیج دے برسات کا موسم
بارش کی دعا کرتے ہیں مولیٰ ترے بندے
تو بخش دے بارش کے نظامات کا موسم
دے خون حسین ابن علی پاک کا صدقہ
بارش ہو ہٹے غم کے حجابات کا موسم
اے اجملی جب اس کے پیمبر کا کرم ہے
آرام رساں کیوں نہ ہو دن رات کا موسم
غلام غوث اجملؔی پورنوی
عشق والفت کاپیار کاموسم