بیاں نہ ہوگا جو پروردگار دیتا ہے

بیاں نہ ہوگا جو پروردگار دیتا ہے
جہاں کو دولت و زر بے شمار دیتا ہے

عطا وہ کرنے پہ آئے تو بس گھڑی بھر میں
ہمارے جیسوں کو بھی اقتدار دیتا ہے

خدا کے ماسوا ایسا نہیں ہے کوئی، جو
"گلوں کو رنگ چمن کو بہار دیتا ہے”

وہی ہے لائقِ سجدہ تمام عالم میں
وہ بے قرار دلوں کو قرار دیتا ہے

خدائے پاک بڑا مہربان ہے سب پر
وہ بگڑے کام سبھی کے سنوار دیتا ہے

جبینِ ناز اسی کے حضور خم کی ہے
جو کشت فکر ہماری نکھار دیتا ہے

ہماری عظمتوں میں چار چاند لگتے ہیں
وہ دل میں عشق نبی جب اتار دیتا ہے

نوازتا ہے نوازے گا وہ ہمیں خاکی
جو ساری دنیا کو عز و وقار دیتا ہے

شمس تبریز خاکٓی ظہوری مرکزی

 

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں