دل میں ہے میرے مدینہ الصلاۃ والسلام
پڑھ رہا ہے یہ زمانہ الصلاۃ والسلام
آپ پر محبوب والا الصلاۃ والسلام
میرے آقا میرے داتا الصلاۃ والسلام
دل میں ہے میرے مدینہ الصلاۃ والسلام
روز محشر ہم گنہگاروں کی خاطر شاہ دیں
بن کے آئیں گے مسیحا الصلاۃ والسلام
سنیوں کا بچہ بچہ یاد میں سرکار کی
پڑھتا رہتا ہے ترانہ الصلاۃ والسلام
آئے جب دنیا میں محبوب خدا اے مومنو
ہوگیا ہر سو اجالا الصلاۃ والسلام
کیوں نہیں پڑھتا رہوں دن رات آقا پر درود
"”ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلاۃ والسلام””
جیش نوری از طفیل حضرت احمد رضا
پڑھتا ہے میرا گھرانہ الصلاۃ والسلام
محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی
This Post Has One Comment
Pingback: اے شفیع روز محشر، السلام - Global Urdu