ہے تو ہی خالق کل مالک ارض و سما تو ہے

ہے تو ہی خالق کل مالک ارض و سما تو ہے
ہے تو ہر شئے پہ قادر خشک و تر میں ہر جگہ تو ہے

الہی رحم فرما دور کر سب کی پریشانی
الہی مشکلوں میں سب کے دل کا آسرا تو ہے

الہی دور کردے مشکلیں مشکل کشائی کر
میں مارا مشکلوں کا ہوں مرا مشکل کشا تو ہے

الہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آئے ہیں
الہی ہم غریبوں کا فقط حاجت روا تو ہے

ہے تو ہی ڈالتا بندوں کو اپنے امتحاں میں اور
پھر ان کو امتحاں میں صبر بھی کرتا عطا تو ہے

کرم تیرا ہے جو میں لکھ رہا ہوں حمد یہ ورنہ
کہاں میں خاک کا پتلا کہاں رب العلٰی تو ہے

الہی دور کر رنج و الم تسلیمی کے سر سے
گھرا ہوں میں بلا سے دافع رنج و بلا تو ہے

محمد شریف بواز قادری تسلیمی

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

This Post Has One Comment

  1. محمد فہد

    آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

    ❤️💚💛❤️💚💛❤️💚💛❤️💚💛

جواب دیں