غموں کی دھوپ سے ہم کو بچانے آئے ہیں
حضور چادر رحمت اڑھانے آئے ہیں
خدا نے جن کو بنایا ہے رحمت عالم
وہ رحمتوں کا خزانہ لٹانے آئے ہیں
رسول پاک کی آمد پہ بیٹیاں بولیں
ہماری عصمت و عزت بچانے آئے ہیں
جہاں میں دھوم مچی ہے نبی کی آمد پر
خوشی کے نغمے فرشتے سنانے آئے ہیں
حضور شافع یوم النشور! ہیں ہم کو
حضور! بادۂ عرفاں پلانے آئے ہیں
نبی پاک کی عظمت کو دیکھ لے دنیا
جو گرچکے ہیں یہ ان کو اٹھانے آئے ہیں
خلیق ایسے کہ شمشیر خلق سے اپنی
حضور کفر کی گردن اڑانے آئے ہیں
بساکے عشق شہ دیں دلوں میں ہم اپنے
انہیں کی نعتیں حبیبی سنانے آئے ہیں
(غموں کی دھوپ سے ہم کو بچانے آئے ہیں)
(حضور چادر رحمت اڑھانے آئے ہیں)
ازقلم: سرفراز حبیبی
کوڈرما جھارکھنڈ
This Post Has One Comment
Pingback: مرحبا مصطفیٰ آئے ہیں - Global Urdu