زندگی اب خوبرو ہونے لگی
آپ سے جب گفتگو ہونے لگی
عشق میں آنسو بہائے ہیں بہت
آنکھ میری با وضو ہونے لگی
مل گیا کیا کوئی تجھ کو دوسرا
مجھ سے اب جو دور تو، ہونے لگی
جان جاناں اب ترے دیدار کو
"پھر ہماری جستجو ہونے لگی "
لوگ پہلے دل سے ملتے تھے مگر
اب محبت فالتو ہونے لگی
دیکھ کر نظریں چرا لیتی تھی جو
اب وہ میرے روبرو ہونے لگی
بیٹیوں کی لاج رکھ لے یا خدا
خاک ان کی آبرو ہونے لگی
ہوگئی مقبولیت شاداب کی
بات بھی اب چارسو ہونے لگی
شاداب اعظمی
چریاکوٹ, مئو