عشق والفت کاپیار کاموسم
آگیا پھر بہار کا موسم
حسرتیں ہوگئی جواں پھرسے
آیا پھر وصل یار کا موسم
آو ہمدم کہیں سفر پہ چلیں
منتظر ہے بہار کا موسم
میکدہ جھوم اٹھے یوں پیجے!
ہرسو چھائے خمار کا موسم
نینامیرےہیں ساون وبھادوں
دیکھ اپنے دیار کا موسم
کھیتیاں اب کساں کرےکیسے
خشک ہے جب اسار کا موسم
بارش لطف کر خدا! نازل
آئے پھر مرغزار کا موسم
ان کےپہلو میں کچھ پتہ نہ چلا
ایسے گزرا بہار کا موسم
جو پجاری ہو نفرتوں کا اسے
راس کیوں آئے پیار کا موسم
کرلےتوبہ گناہ سےمظہر!
تاکہ آئے بہار کا موسم
(عشق والفت کاپیار کاموسم)
(آگیا پھر بہار کا موسم)
مظہر علی نظامی علیمی
سنت کبیر نگر یوپی۔
رابطہ نمبر۔9415661273