نعت رسول ﷺ
جب نبی کی گفتگو ہونے لگی
زندگانی خوبرو ہونے لگی
جب پڑھا صل علیٰ صل علیٰ
سانس میری مشکبو ہونے لگی
پاک طیبہ حاضری کے واسطے
"پھر ہماری جستجو ہونے لگی”
نام جب سرکار ﷺ کا میں نے لیا
دید کی پھر آرزو ہونے لگی
جب چلے سنت پہ ہم سرکار ﷺ کی
زندگی پھر سرخرو ہونے لگی
ذکر کی محفل سجی برسات پھر
رحمتوں کی چار سو ہونے لگی
میں چلا معصوم طیبہ کی طرف
آج پوری آرزو ہونے لگی