جب سے تیری آرزو ہونے لگی
فکر میری مشکبو ہونے لگی
آزما کر سیکڑوں افراد کو
"پھر ہماری جستجو ہونے لگی”
میں نے اس کے حسن کی تعریف کی
تو خفا کیوں فالتو ہونے لگی
ساتھ میرا چھوڑنے کے بعد وہ
دربدر بے آبرو ہونے لگی
چاہتیں دل سے نکل جاتیں مگر
یاد اس کی روبرو ہونے لگی
قوم مسلم کی قیادت دیکھ کر
جمّنوں میں گفتگو ہونے لگی
پیار برکاتی نے کیا ایسا کِیا
ہر طرف جو آخ تھو ہونے لگی
محمد عالمین برکاتی
اکبر پوری