کہیں بھی ہم چلے جائیں ہمیں بس دیکھتا تو ہے

حمد باری تعالیٰ

کہیں بھی ہم چلے جائیں ہمیں بس دیکھتا تو ہے
الہی مشکلوں میں سب کے دل کا آسرا تو ہے

کرونا کی وبا آئی گناہوں کے سبب ہی سے
معافی دے ہمیں یارب کہ غفارِ خطا تو ہے

جو سوچا اور جو مانگا ، الٰہی ہے خبر تجھ کو
ہمارے بھید دل کے سب الہی جانتا تو ہے

زمیں ہو آسماں ہو یا ستارے چاند اور سورج
الہی ہم جدھر دیکھیں ادھر جلوہ نما تو ہے

کرم کی بارشیں کر دے عطا اور رحمتیں ہم کو
ترے محبوب ﷺ کے ہیں امتی دل میں بسا تو ہے

نبی کے صدقے میں معصوم کا غم بھی مٹے یارب
الہی رنج و غم میں سب کا ہی مشکل کشا تو ہے

انعام الحق معصوم صابری

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

This Post Has One Comment

  1. محمد فہد

    آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین احمد مجتبٰی محمد مصطفیٰ ﷺ

    ❤️💚💛❤️💛❤️💛💚❤️💛💚

جواب دیں