کریم رب، یوں رخ شاہکار دیتا ہے

کریم رب، یوں رخ شاہکار دیتا ہے
”گلوں کو رنگ، چمن کو بہار دیتا ہے“

جو سچے دل سے کیا کرتا ہے ثنا اس کی
اسی کو قرب وہ پرور دگار دیتا ہے

ملے گی اس کو یقینا بلندی اور شوکت
جو رب کی راہ میں گھر بار وار دیتا ہے

جو شکر کرتا ہے رب کی عطاے نعمت پر
تو پھر خدا اسے نعمت ہزار دیتا ہے

اَلَا بِذِکۡر کی آیت بتا رہی ہے ہمیں
کہ ذکر رب ہی دلوں کو قرار دیتا ہے

اسے زمانہ کبھی بھی گرا نہیں سکتا
جسے خداے تعالیٰ وقار دیتا ہے

وہی تو خالق و مالک ہے عارفہ تیرا
جو ساری دنیا کو نقش و نگار دیتا ہے

عارفہ فاطمہ

ہردولی 

 

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں