خدائے پاک کا جو کچھ بھی کائنات میں ہے
ہر ایک چیز نبی ﷺ کے تصرفات میں ہے
ہوئی ہے نور کی برسات ان ﷺ کے عاشق پر
یہ بات برسوں سے میرے مشاہدات میں ہے
میں دیکھ سکتا نہیں روضہء رسول ﷺ مگر
دیارِ شاہِ دیں میرے تصورات میں ہے
کہا خدا نے ہے قرآن میں یہی پڑھ لو
مرے حضور ﷺ کی تعظیم واجبات میں ہے
گدا کو شاہ بنا دیں کرم سے اپنے وہ ﷺ
شہ مدینہ ﷺ کی سب چشم التفات میں ہے
نبی ﷺ کی نعت کہوں میری یہ بساط کہاں
کہ ان ﷺ کی ذات کا چرچا تو شش جہات میں ہے
کسی سے عشق کا دعویٰ بھلا کرے گا کیوں
نبی ﷺ کا عشق جو معصوم کی حیات میں ہے
انعام الحق معصوم صابری