چاہت میں جو بیتا موسم
کتنا تھا البیلا موسم
دل کے اندر آفت برپا
آنکھوں میں ہے بھیگا موسم
اس کی قربت میں گزرا تھا
مہکا مہکا بہکا موسم
فرقت میں اچھا لگتا ہے
پت جھڑ میں بارش کا موسم
دل صحرا کرنے والوں نے
کب دیکھا ہے ہنستا موسم
سب کچھ بھولے پر کب بھولے
الفت کا وہ پہلا موسم
زینؔ کسی کی خواہش کر کے
تنہا جھیلا جلتا موسم
سید انوار زینؔ