کل جہاں سے خوبصورت اور حسیں ، پیارا وطن
دیکھو کتنا ہے عظیم الشان یہ میرا وطن
اس کی خاطر پیش کی ہیں ان گنت قربانیاں
تب کہیں جا کر ہوا آزاد یہ اپنا وطن
ہم رہیں گے تیری آغوش محبت میں سدا
تو ہماری جان ہے اور ہے سکوں دل کا وطن
کوئی پرچم ہو نہیں سکتا ہے اس کا ہم مقام
اس بلندی پر ہے لہراتا ترا جھنڈا ، وطن
رہتے ہیں جتنے یہاں سب کہتے ہیں بے ساختہ
سب سے پیارا ہے ہمارا سب سے یہ اچھا وطن
جشن آزادی منانا ہم نہ چھوڑیں گے کبھی
کیونکہ ہم سب کو بہت بھاتا ہے یہ پیارا وطن
کیجیے اپنے وطن سے خوب الفت کیجیے
ہر خوشی یہ آپ کو دیتا ہے اور دے گا وطن
غیر بھی تجھ پر لٹاتے ہیں محبت کے گلاب
عارفہ تیری فقط تنہا نہیں شیدا وطن
از عارفہ فاطمہ (ہردولی) ضلع باندہ یوپی الہند