لفظ "آئینہ” پر پندرہ منتخب اشعار

لفظ "آئینہ” پر پندرہ منتخب اشعار

دل نے ہم کو مثال آئینہ 

ایک عالم کا روشناس کیا

میر تقی میر

منھ تکا ہی کرے ہے جس تس کا

حیرتی ہے یہ آئینہ کس کا

میر تقی میر

میں نہ کہتا تھا کہ منھ کر دل کی اور

اب کہاں وہ آئینہ ٹوٹا گیا

 میر تقی میر

عمر بھر ہَم یوں ہی غلطی کرتے رہے غالب

دھول چہرے پر تھی اور ہم آئینہ صاف کرتے رہے

مرزا غالب

تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئینہ ہے وہ آئینہ

جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں 

علامہ اقبال

خود کو آئینہ کر لیا میں نے

جب بھی خواہش ہوئی زیارت کی

فاتح چشتی مظفرپوری

فاتح وہ آئینہ رہے پیش نظر سدا

جس کے جلو میں جان تجلا کا عکس ہو

فاتح چشتی مظفرپوری

صاف شفاف سدا رہتی ہے ان کی ہستی

جو ترے عشق کا آئینہ ہوا کرتے ہیں

سید خالد اشرفی اورنگ آبادی

تیری آنکھوں میں مرا عکس ہے دیکھا میں نے 

آئینہ اب مجھے پتھر کی طرح لگتا ہے

نازش برکاتی

آئینہ ٹوٹ کر بکھر جائے

ایسا مظہر سنگھار کون کرے

مظہربلگرامی

دوسروں پر اگر تبصرہ کیجیے

سامنے آئینہ رکھ لیا کیجیے

خماربارہ بنکوی

منھ کی منھ پر ہی بول دیتا ہے 

آئینہ راز کھول دیتا ہے 

فیصل قادری گنوری

صرف صورت ہی نہیں سیرت بھی سنوارا کرنا

آئینہ دیکھ کے دن رات سنورنے والی

بلال برکاتی

خود کی صورت سنواریے صاحب

آئینہ توڑنے سے کیا ہوگا

پرواؔنہ برہانپوری

گرد نفرت کی اس پر جمی اس طرح

کچھ نہیں کام کا رہ گیا آئینہ

فارِح مظفرپوری

بشکریہ ۔ ٹیم گلوبل اردو

لفظ "آئینہ” پر پندرہ منتخب اشعار

 


 

 

لفظ انقلاب پر آٹھ منتخب اشعار

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں