لفظ انقلاب پر آٹھ منتخب اشعار
ایں چنیں کردند صد ہا انقلاب
اندریں فن ہر کہ اوستادی بود
حضرت رضا بریلوی
غرور کب کسی انسان کا رہا فیصل
کہ زندگی نے بہت انقلاب دیکھے ہیں
فیصل قادری گنوری
اب عاشق رسول سے آئے گا انقلاب
دنیا کے کونے کونے میں چھائے گا انقلاب
برکت
تیرے وجود میں بھی انقلاب آئے گا
رسول پاک کی سنت کی پیروی کرلے
محمد سجاد عالم
لائے گا "انقلاب” تو اے نوجوان گر
اس کے فریب جھوٹ سے بچ کر نکل گیا
شمس الحق علیمی
یہی جو ظلم و ستم کا یہاں پہ حال رہا
حرا ضرور کوئی انقلاب آئے گا
عادل حرا
پشت باطل کو توڑنے والے
حق شناسی کے انقلاب سلام
معراج انور مرادآبادی
تو انقلاب کا باعث بنے گا پھر کیسے
تجھے جب اپنے ہی بازو پہ انحصار نہیں
سعید اللّه شاد مئوی