لفظ "کاغذ” پر دس منتخب شعر

لفظ "کاغذ” پر دس منتخب شعر

نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
مرزا غالب

سنا ہے کہ پکڑا گیا واں قاصد
قبول دے نہ کہیں، مار دھاڑ میں کاغذ
بہادر شاہ ظفر

وہ بھی شاید رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کر
میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں
ظہور نظر

کاغذوں پر یہ سجائی ہوئی تحریروں کو
لوگ فن سے نہیں فنکار سے پہچانیں گے
محفوظ الرحمن عادل مئوی

کس قدر یاری قلم سے تھی مری، کاغذ سے بھی
جب سے یہ موبائل آیا سب سے رشتہ ختم ہے
محامد مصباحی

لفظ کمزور ہو کہ طاقتور
اُس کی دُنیا ہی کاغذی ہوگی
جاوید احمد خان جاوید

زہر میں تھا بسا ہوا مکتوب
کوئی اوندھا پڑا تھا کاغذ پر
شانِ حیدر علوی

اس سے کہو وہ آئے سنے درد دل مرا
کاغذ پہ دل کا بوجھ اتارا نہ جائے گا
عائشہ غزل

خوب جم کر نبھی ہے ذال ردیف
تختۂ مشق بن گیا کاغذ
شہروز مخفی

بھلا سمجھے کوئی کیسے حقیقت
ملا کاغذ سے بھی اسلام ہم کو
محمد فرقان وفا قادری

پیشکش ۔ ٹیم گلوبل اردو

 

(لفظ "کاغذ” پر دس منتخب شعر)

 

 


لفظ "شوق” پر کہا گیا دس منتخب شعر

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

This Post Has One Comment

  1. جاوید احمد خان

    لفظ ” کاغذ "پر دس نمائندہ اشعار میں خاکسار کا شعر پسند کرنے اور شامل کرنے پر ” گلوبل اُردو ” کا شُکرگُذار ہُوں __

    جاوید احمد خان جاوید
    پربھنی ، مہاراشٹر ، بھارت

جواب دیں