لفظ "کاغذ” پر چند منتخب نعتیہ شعر
بیٹھ کر نعت لکھوں روضہِ سرکار کے پاس
کوئی دے دے مجھے فردوس سے لا کر کاغذ
حسن فردوسی
تھا سادہ اور اب ہے دافع رنج و بلا کاغذ
نبی کا نام لکھنے سے ہوا ہے کیا سے کیا کاغذ
شان صدیقی
دیکھ کر بول اٹھا سبحان اللہ
سبز گنبد بنا تھا کاغذ پر
ادہم گونڈوی
فرشتوں کی جماعت آگئی اس کی زیارت کو
کسی نے پیار سے کاغذ پہ جب نام نبی لکھا
اظہار شاہجہاں پوری
حروف، الفاظ و معنی، حرکت و تقطیع، بحر، ارکان
نبی کی نعت پڑھتے ہیں قلم اور یہ مرا کاغذ
ارقم بریلوی
تا ریکیِ لحد کو مٹانے کے واسطے
کاغذ پہ ہم نے نعت کے سورج اگائے ہیں
عبدالحلیم گونڈوی
سرِ محشر ہوا نیکی کا پلڑا خود بخود بھاری
رکھا میزاں پہ جب لکھا ہوا صل علٰی کاغذ
سرفراز تحسینی کشن گنج
پیشکش ۔ ٹیم گلوبل اردو
(لفظ "کاغذ” پر چند منتخب نعتیہ شعر)