لہو سے کی ہے مرتب کتاب آزادی
لکھا گیا ہے مشقت سے باب آزادی
بہار آئی چمن میں خزاں ہوئی رخصت
بہت دنوں میں کِھلا ہے گلاب آزادی
خوشی کی دھوم ہے ہرسو مگر مرے ہمدم
چڑھا وطن پہ جتن سے شباب آزادی
کفن سروں پہ دلوں میں وطن کی الفت تھی
تبھی وطن کو ملا ہے خطاب آزادی
نہ مال و زر کی نہ ہی سروری چاہت تھی
بسا تھا آنکھ میں انکے تو خواب آزادی
شہید اتنے ہوئے ہیں وطن کی خاطر کے
بہت محال ہے لکھنا حساب آزادی
حسین سارے جہاں کا مشاہدہ کرلے
نہیں ملے گا کہیں بھی جواب آزادی
(لہو سے کی ہے مرتب کتاب آزادی)
(لکھا گیا ہے مشقت سے باب آزادی)
محمد مزمل حسین
مظفر نگر
This Post Has One Comment
Pingback: تمھیں کہو کہ کہاں کھو گئ ہے آزادی - Global Urdu