سرورِ انبیا آئے ہیں
مرحبا مصطفیٰ آئے ہیں
چاروں جانب مچی دھوم ہے
نور رب العلی آئے ہیں
ہو مبارک تجھے آمنہ
تیرے گھر مصطفیٰ آئے ہیں
جن کے تابع ہے سارا جہاں
وہ حبیبِ خدا آئے ہیں
آسرا بن کے مظلوموں کا
شاہ ہر دوسرا آئے ہیں
جو ہیں رحمت سبھی کے لیے
وہ شفیع الوری آئے ہیں
بن کے رمضانؔ ماہ عرب
جان حسن و ادا آئے ہیں
رمضان علی رضوی تنویری مہراجگنج الہند