مرحبا نور خدا صلی علی آئے ہیں

ہر طرف گونجی صدا جان وفا آئے ہیں
مرحبا نور خدا صلی علی آئے ہیں

نغمۂ صلی علیٰ لب پہ سجاؤ جھومو
والی کون و مکاں شاہ ہدی آئے ہیں

مٹ گئیں ظلمتیں یوں سارے زمانے بھر سے
نور کی شمع ليے نور خدا آئے ہیں

امت عاصی یہی بولیں گے روز محشر
خلد کا مژدہ ليے شاہ دنی آئے ہیں

بےکس و بےبس و لارچار کی خاطر عافی
آسرا بن کے وہ محبوب خدا آئے ہیں

غلام صمدانی عافی قادری


 

خوابیدہ مقدر پیارے نبی ہم سب کا جگانے آئے ہیں

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

This Post Has One Comment

جواب دیں