منشی نند کشور كا تعارف

منشی نند کشور كا تعارف

نام: منشی نند کشور

تخلص: کشور

سن ولادت: 1856

جائےولادت: قصبہ بسواں، ضلع سیتا پور، اترپردیش، بھارت

جناب منشی نند کشور نے فارسی میں اپنی تعلیم مکمل کی اور بہرائچ کے اسکول میں صدر مدرس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

جناب نند کشور کا شاعری میں کوئی استاد نہیں، پھر بھی آپ کی شاعری میں فصاحت و بلاغت کی جلوہ بارہاں نمایاں ہیں۔

جناب منشی نند کشور مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام سے بھی متاثر تھے اسی لیے آپ نے حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں اپنے ذہن وفکر کے پرندوں کو پرواز کی آزادی دیتے ہوئے نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین باغات سے جو خوشی چینی کی ہے وہ دیکھتے ہی بنتی ہے۔

آپ نے حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام کہنے کے ساتھ حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق بھی اشعار کہے ہیں۔

نمونہ کلام:

ادب سے ہو قلم اس وقت چالاک

کہ ہے منظور حمد ایزد پاک

یہ دریا اس کی قدرت کا ہے لاحل

یہاں پر تو سنبھل کر سر کے بل چل

زرا دیکھو تو قدرت کی نشانی

بچھا فرش زمیں بالاے پانی

کیا ہے بے ستوں برپا فلک کو

جگہ اس پر عطا کی ہے ملک کو

معلق اس پہ مہر و ماه و انجم

خرد انساں کی جس کو دیکھ کر گم

نمود انساں کی مشت خاک سے ہے

وہ مشت خاک دست پاک سے ہے

جو راہ غور سے کیجے نظارہ

تو ہے ہر شے میں قدرت آشکارا

بیاں ہو کب بشر سے حمد رب کی

زبان عاجز یہاں ہوتی ہے سب کی

یہی بہتر اسے برحق سمجھ کر

ہر اک ساعت بدل سجدہ کیا کر

ترے محبوب خاص اے میرے سرمد

شفیع خلق نام اس کا محمد

شہ اقلیم وہ ہر دو سرا ہیں

شفیع المذنبیں روز جزا ہیں


منور لکھنوی كا تعارف

نظر لکھنوی كا تعارف

وشنو اکبر آبادی كا تعارف 

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں