پیارا وطن
نازنیں دلنشیں ہے یہ پیارا وطن
اے خدا رکھ سلامت ہمارا وطن
بخش کر اس کو خوش رنگ گل بوٹیاں
مثلِ گلشن سجایا سنوارا وطن
سجدہ گہ ہے مری خاکِ ہندوستاں
مسکنِ اولیاء سے نکھارا وطن
کوئی مشکل ہو یا امتحاں کی گھڑی
پاسباں ہے ہمارا، سہارا وطن
ہم نے سینچا ہے اپنے لہو سے اسے
تھا ہمارا رہے گا ہمارا وطن
کیسے بھولیں بھلا ان کی قربانیاں
جان جو کوئی بھی تجھ پہ وارا وطن
خواجۂ پاک ہیں اس کے راجا بنے
دہر میں اس لیے ہے دلارا وطن
جس کی خاطر لٹائی ہی جانیں ادیب
ہے وہ بھارت ہمارا تمھارا وطن
(نازنیں دلنشیں ہے یہ پیارا وطن)
(اے خدا رکھ سلامت ہمارا وطن)
از محمد ادیب رضا بدایونی
This Post Has One Comment
Pingback: پاس آؤں اگر اجازت ہو - Global Urdu