رب کاتحفہ ہےشانداروطن

رب کاتحفہ ہےشانداروطن
ہےہمیں تجھ سےخوب پیاروطن

تیری مٹی اگلتی ہےسونا
پھول ہیں ہم کوتیرےخاروطن

تیری جاگیرکی حفاظت کو
کرتےہیں ہم بھی جاں نثاروطن

شیرلڑنےکوفوج اعداسے
تونےپالےہیں بےشماروطن

تیراپرچم سدابلندرہے
تیرااونچارہےوقاروطن

خوبصورت ہیں تیرے سبزے, باغ
ندیاں,جھرنے,آبشار وطن

آنکھ اٹھاکرتری طرف دیکھے
کوئی ہم کو ہے ناگوار وطن

تیری مٹی سے جوڑ رکھا ہے
تیرے شہرت نے دل کا تار وطن

شہرت اورنگ آبادی


 

بالیقیں میری آنکھوں کا تارا وطن

گوشۂ دل میں ہے آرزوئے وطن

میں ہوں بُلبُل جس چمن کا وُہ چمن آزاد ہے

Share this on

متعلقہ اشاعت

جواب دیں