رب تعالی کی عطا سے ہے مرا پیارا وطن

جاذب چشم زمانہ, دلنشیں سارا وطن
رب تعالی کی عطا سے ہے مرا پیارا وطن

تیرے گلشن میں ہے شامل خوشبوئے مشک وفا
تو بنا اہل وفا کی آنکھوں کا تارا وطن

تیری رنگت چار سو ہے اور رفعت خوبتر
تو ہے اعلی شان میں اور عشق کا دھارا وطن

جگمگاتا, لہلہاتا تو رہے گا تا ابد
فضل حق, کافی نے تجھ پہ جان ہے وارا وطن

تیرا دشمن جب بھی آیا ہے میدان جنگ میں
ہو گئے ہم اس پہ فاتح اور وہ ہارا, وطن

تیری دھرتی پہ ہے قائم لال قلعہ شان سے
تیری رنگت پھول سی ہے اے دل آرا وطن

یا خدا ہے یہ دعائے قلب ہندی کی سدا
تا قیامت یوں سلامت ہی رہے نیارا وطن

بزمیؔ احسان شہیدان وطن کو یاد کر
ان کے خوں سے مثل تارا چمکا ہے سارا وطن

(جاذب چشم زمانہ, دلنشیں سارا وطن)
(رب تعالی کی عطا سے ہے مرا پیارا وطن)
__________
سُخن آموز: عبدالسبحان بزمیؔ
اسلامپور چھچھوا مدھوبنی بہار


ہے تنِ باشندگاں پر خوب پوشاکِ وطن

کہہ رہے ہیں سب یہی میرا وطن آزاد ہے

لٹائی ہم نے تمہارے لئے ہےجان وطن

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

This Post Has 2 Comments

  1. عبدالسبحان بزمیؔ

    تشکرات عاطرہ و وافرہ
    شاد رہیں
    🥀💕💕

جواب دیں