رب تعالیٰ نے بڑھائی ہے تری شان وطن
تجھ پہ قربان مری جان،مری جان وطن
ہند کی دھرتی پہ آدم نے لگائے پودے
ترے بارے میں علی کا ہے یہ فرمان وطن
تری آغوش میں ہوتا ہے گزرا اپنا
کیا بھلا کم ہے ترا ہم پہ یہ احسان وطن
جیتے جی تجھ پہ کوئی آنچ نہ آنے دیں گے
آج کرتے ہیں سرِ عام یہ اعلان وطن
چادر خاک وطن اوڑھ کے سو جاتے ہیں
بعد مرنے کے بھی ہم کرتے ہیں سمّان وطن
خون شامل ہے برابر کا تری مٹی میں
سکھ ہو عیسائی ہو ہندو یا مسلمان وطن
پار سرحد کے تری یاد رلاتی ہے ہمیں
بھول پانا تجھے اتنا نہیں آسان وطن
تجھ سے یہ کر نہیں سکتا ہےکبھی غداری
آج”شاداب”کی جو کچھ بھی ہے پہچان وطن
(رب تعالیٰ نے بڑھائی ہے تری شان وطن)
(تجھ پہ قربان مری جان،مری جان وطن)
از قلم :- شاداب اعظمی
چریاکوٹ مئو