بچوں کی دنیا شمارہ جنوری 2022 میں شامل نظم ”سورج چاچا“
بشکریہ چلڈرن لٹریری سوسائٹی
بھورا بھورا چشمہ پہنے
سورج چاچا کے کیا کہنے
کھل کھلا کر مسکرائے
ہر سو کرنیں بھی پھیلائے
روشن ہو کر یہ جگ سارا
لگتا ہے پھر پیارا پیارا
نرم گرم سی دھوپ بھی لائے
دیکھو سورج چاچا آئے
جب جب سورج منہ دکھلائے
سردی کا تب منہ بن جائے
دھوپ میں اچھلے کھیلے نوری
دیکھ کر اس کو خوش ہیں امی
صاعقہ علی نوری ۔ اسلام آباد
بچوں کی مزے دار نظمیں اور کہانیاں پڑھنے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔