سکون دل کو نظر کو قرار دیتا ہے

جہاں میں ذکر خدا ہی وقار دیتا ہے
سکون دل کو نظر کو قرار دیتا ہے

صدا جو رب کو کوئی ایک بار دیتا ہے
جواب اس کو خدا بار بار دیتا ہے

جو صدق دل سے کرو التجا تو بہر مدد
خدا فلک سے فر شتے اتار دیتا ہے

عقیدہ ہم یہی رکھتے ہیں رب کعبہ ہی
گلوں کو رنگ، چمن کو بہار دیتا ہے

جہان جن و ملک آسمان و ارض و بشر
خدا ہے سب کوجو حسن و نکھار دیتا ہے

کمال دیکھیے اپنے کریم مولی کا
گناہ گاروں کو بھی بے شمار دیتا ہے

بلالی رب کو ہمیشہ جو یاد کرتے ہیں
انہی کی زندگی مولی سنوار دیتا ہے

بلال احمد بلالی نظامی علیمی

 

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں