حمد باری تعالیٰ
برا ہو یا بھلا کوئ ، سبھی کو پالتا تو ہے
تو ہی ہر چیز کا مالک ہے اور سب کا خدا تو ہے
بچا لینا خدایا ہم کو تو ہر اک مصیبت سے
ہمارے ظاہر و باطن سے بیشک آشنا تو ہے
ہمارے حال ظاہر کی خبر ہے تجھ کو اے مولیٰ
ہمارے باطنی اعمال کو بھی جانتا تو ہے
ہماری سنتا ہے دل میں چھپی ہر بات تو مولا
جو کچھ کرتے ہیں ہم ، سارے عمل کو دیکھتا تو ہے
شفائیں تو ہی دیتا ہے جو ہم بیمار ہوتے ہیں
ہر اک بیمار کی خاطر دوا تو ہے شفا تو ہے
بھرم رکھنا خدایا حشر کے اندر ہمارا تو
ہر اک مخلوق کا دونوں جہاں میں آسرا تو ہے
تو ستر ماؤں سے بڑھکر ہے ہم پر مہرباں مولا
سبھی کو زندگی کے پیکروں میں ڈھالتا تو ہے
ریاض احمد قادری