تم مرا پیار بھلا سکتے ہو ؟

یاد کی راکھ اڑا سکتے ہو ؟
تم مرا پیار بھلا سکتے ہو ؟

عشق کے راز پتا ہیں تم کو !
ہجر کا بھید بتا سکتے ہو ؟

اشک سے پوچھ رہی تھی کل شب
تم مرے درد بہا سکتے ہو ؟

آنکھ یہ روٹھ سکی نہ تجھ سے
دل گیا روٹھ منا سکتے ہو ؟

مر گئی دید تری کی خواہش
شوق دیدار جگا سکتے ہو ؟

مالا راجپوت

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں