تمھیں کہو کہ کہاں کھو گئ ہے آزادی
ہمارے ویروں نے ہم سب کو دی ہے آزادی
ہزاروں جانیں گئیں تب ملی ہے آزادی
یہ حوصلہ یہ شہادت کی ہے عظیم مثال
جوآج خون جگرسے لکھی ہے آزادی
مجاہدین نےاپنا لہو بہایا ہے
پھراس کےبعدمیسرہوٸی ہےآزادی
رہے جو ملک میں انصاف کا علم ارفع
قسم خدا کی ! حقیقی وہی ہے آزادی
ہمارے شہر کا ماحول پرخطر ہے آج
بتاؤ اس لیے ہم کو ملی ہے آزادی ؟
ہماری بہنوں کی عزت ہے اب کہاں محفوظ ؟
تمھیں کہو کہ کہاں کھو گئ ہے آزادی ؟
عجب ہے فلسفہ انجم یہ حرّیت کا بھی
غلامی تیرگی ہے تو خوشی ہے آزادی
از قلم: محمد جنید رضا انجم مصباحی
This Post Has 2 Comments
Pingback: نصیب سے ہی ملے آفتاب آزادی - Global Urdu
Pingback: اسی سے لاٸیں گے ہم انقلاب آزادی - Global Urdu