وہ جس کو چن لے اسی کو وقار دیتا ہے

وہ جس کو چن لے اسی کو وقار دیتا ہے
گناہ گاروں کو پل میں سدھار دیتا ہے

اسے نہ خوف زمانے کا بالیقیں ہوگا
وہ جس کے دل میں سکینہ اتار دیتاہے

وہ اپنے بندوں سے کرتا ہے اس قدر الفت
کہ ایک مانگیں تو ستر ہزار دیتا ہے

خدا کی اس پہ عنایات ہوتی ہیں پیہم
خدا کی راہ میں جو بار بار دیتا ہے

ہو کس طرح سے بیاں عظمت خدا وندی
”گلوں کو رنگ، چمن کو بہار دیتا ہے“

صبا تو شکر سدا کرنا رب تعالیٰ کا
جو تجھ حقیر کو یہ افتخار دیتا ہے

 صباء فاطمہ ازہری

ہردولی 

 

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں