یار پیلی بھیتی كا تعارف

یار پیلی بھیتی كا تعارف 

نام: گرجا شنکر

تخلص: یار پیلی بھیتی

جائےولادت: پیلی بھیت، اتر پردیش، بھارت

سن ولادت: 1914

یار پیلی بھیتی گھر کے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے صرف مڈل کلاس تک ہی تعلیم حاصل کر سکے۔ اس کے بعد آپ نے منسپلٹی میں ملازمت اختیار کر لی۔

شاعری کا آغاز:

سنہ 1944 میں آپ نے شاعری کا آغاز کیا فن شاعری کے اسرار و رموز سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے مولانا احمد بخش جمالی کی شاگردی اختیار کی۔

آپ نے غزل، نظم اور نعت کے میدانوں میں طبع آزمائی کی۔ آپ کی شاعری نے اتنا عروج حاصل کیا کہ آپ کو پیلی بھیت کے استاد شعرا میں شمار کیا جانے لگا گا۔

نمونہ کلام:

کانپ اٹھے عاصی صف محشر کا نقشا دیکھ کر

منفعل ہیں نامۂ اعمال اپنا دیکھ کر

آئینہ حیران تھا روے مصفا دیکھ کر

حسن ششدر رہ گیا رخ آئینہ کا دیکھ کر

مرحبا میری جبین شوق کا ذوق سجود

بے محابا جھک گئی نقش کف پا دیکھ کر

دوش پر موجیں لیے پھرتی ہیں کشتی کو مری

غرق طوفاں کر نہ دیں میں بے سہارا دیکھ کر

شان محبوبی کے دل کی یار کلیاں کھل گئیں

لامکاں میں شاہد و مشہود یکجا دیکھ کر

(یار پیلی بھیتی كا تعارف )


ہازل لکھنوی كا تعارف

ادیب لکھنوی كا تعارف

محمد شاہد علی مصباحی كا تعارف

Share this on

آرکائیوز

متعلقہ اشاعت

جواب دیں