زندگی ہے نبی کی نبی کے لئے تضمین از ادیب رضا بدایونی
خسروی کے لئے سروری کے لیے
اور زمانے کی نہ برتری کے لئے
نہ کسی شاہ کی چاکری کے لئے
زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لئے
زندگی ہے نبی کی نبی کے لئے
زندگی حبِّ آقا میں اپنی جیو
جام عشقِ رسالت کا ہر دم پیو
صلحِ کلی سے تم دوستی نہ کیو
صلح کلی نبی کا نہیں سنیو
سنی مسلم ہے سچا نبی کے لئے
الفتِ شاہِ خلقت پہ قائم رہو
راہِ حق راہِ جنت پہ قائم رہو
یعنی دینِ شریعت پہ قائم رہو
مسلکِ اعلیٰ حضرت پہ قائم رہو
زندگی دی گئی ہے اسی کے لئے
با وضو وہ ہوۓ وقتِ مغرب ہوا
جس گھڑی میرے مرشد کی آئ قضا
تھی ادیب یہی میرے شاہ کی سدا
اخترِ قادری خلد میں چل دیا
خلد وا ہے ہر اک قادری کے لئے
محمد ادیب رضا بدایونی